کاماریڈی ڈی ایس پی کا تبادلہ

نظام آباد :12؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کی ہدایت پر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس میں مئیر آکولہ سجاتا ، میونسپل کمشنر جان سامسن کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اے سی پی سرینواس رائو نے مخاطب کرتے ہوئے گنیش اتسو پرُ امن طور پر انعقاد عمل میں لاتے ہوئے کسی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دے ۔ امبیڈ کر بھون میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش اتسو کے موقع پر گنیش منڈلیوں کے قیام کیلئے پولیس کی اجازت ناگزیر ہے۔ گنیش منڈلی بغیر اجازت قائم کرنے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ۔ شراب نوشی نہ کرنے کی منڈلی کے پاس آنے والے خواتین کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ہر منڈلی پر سی سی کیمرہ نصب کرنے اور 24 گھنٹے منڈلی کے اراکین گنیش منڈلی کے پاس دستیاب رہیں ۔ افواہوں پر توجہ نہ دینے غیر شناختی افرا د کے بارے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر آرڈی او سرینواس رائو بھی موجود تھے ۔