کاماریڈی۔31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدیہ کاماریڈی کے 33 وارڈوں میں جملہ رائے دہندگان 58,905 ہے ان میں سے 29,158 مرد اور 29,387خاتو ن ووٹرس ہے اور جملہ 39,832 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ان میں 19,461 مرد اور 20,371 خاتون ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ صبح 9 بجے تک 14% اور 11بجے تک 33% ، 1 بجے تک 49 فیصد ، 3 بجے تک 59% اور 5 بجے تک 67.62% فیصد رائے دہی ہوئی ۔ انتخابات کے موقع پر پولیس اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندیوں کے باوجود امیدوار اپنی من مانی چلانے کی کوشش کی ڈویژن نمبر 27 میں ٹی آرایس کے امیدوار چندر شیکھر ریڈی نے پولنگ ایجنٹس کے پاس سے ووٹر لسٹ باہر لانے پر ڈی ایس پی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔