کاماریڈی :7؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء کاماریڈی کے سکریٹری سید عظمت علی ، صدر قاضی ملک محمد طاہر ، صدر جامع مسجد میر فاروق علی ، محمد مقصود ایڈوکیٹ ، محمد سلیم قائد ٹی آرایس ، میر عامر علی آرگنائزنگ سکریٹری حج کمیٹی ، محمد امام الدین ، شیخ جاوید ، محمد عباد، محمد فیروز و دیگر نے آج آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 9؍ ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جلسہ سیرت مصطفی ؐ کا لمرا گارڈ فنکشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ میں کرناٹک کے ممتاز عالم دین مولانا پی ایم مزمل بنگلور کے علاوہ مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، مولانا محمود پٹیل قاسمی جنرل سکریٹری ، مفتی محمودذبیر قاسمی سکریٹری جمعیت العلماء آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر ممتاز علمائے دین شرکت کریں گے ۔