کاماریڈی :8؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایچ او سریدھر کمار نے بتایا کہ آج صبح پولیس کاماریڈی ریلوے اسٹیشن میں طلایہ گردی میں مصروف تھی کہ ایک شخص مشتبہ حالت میں پولیس کو دیکھ کر فرار ہونا شروع کیا تو پولیس اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے آپ کو سریدھر متوطن نظام آباد کی حیثیت سے شناخت کرائی ۔ پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ گذشتہ دوماہ سے تاڑوائی ، کاماریڈی ، نظام آباد اے ٹی ایم کے پاس ٹھہر کرجن افراد کو اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنا نہیں آتا ان پر نظر رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کے بہانے ان کا اے ٹی ایم حاصل کرتے ہوئے ان کا پن کوڈ حاصل کرتے ہوئے بینک کے اکائونٹ سے رقم ڈرا کررہا تھا تاڑوائی ، نظام آباد میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے علاوہ کاماریڈی کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں ایک مرتبہ 30 ہزار، پھر ایک مرتبہ 20 ہزار جملہ 50 ہزار روپئے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ کاماریڈی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ایک مرتبہ 46 ہزار، ایک مرتبہ 48,500 روپئے ، تاڑوائی میں 33 ہزار، Iٹائون میں 36,500روپئے اور ایک مرتبہ 10 ہزار روپئے اے ٹی ایم سے رقم ڈرا کیا تھا ۔ پولیس اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ اے ٹی ایم سے حاصل کی جانے والی ہزاروں روپئے کی رقم کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد کئے گئے اور ان سے عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر شوبھن بابو ، راج کمار گوڑ بھی موجود تھے۔