کالے ہرن کا شکار۔سلمان خان جودھپور عدالت سے رجوع ہونگے۔

جودھپور۔ بالی ووڈسوپر اسٹار سلمان خان پیر کے روز 1998کے کالے ہرن کا شکار کیس میں جودھپور عدالت سے رجوع ہونگے۔

سال1998میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران جودھپور میں دو کالے ہرن کے شکار معاملہ میں اپریل5کے روز سلمان خان کو قصور وار ٹھراتے ہوئے پانچ سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔

جودھپور جیل میں دورات قید میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیاگیاتھا۔ سزا کے خلاف دائر درخواست پر عدالت پر پیرکے روز سنوائی کریگی۔

اس کیس کے دیگر ملزمین سیف علی خان‘ نیلم’ تبو اور سونالی بیندری اور جودھپور کے ساکن دوشنت سنگھ کو ثبوت کی کمی کے سبب باعزت بری بھی کردیاگیاتھا

Leave a Comment