حیدرآباد یکم اگست ( سیاست نیوز)میاں پور کے علاقہ میں انٹر میڈیٹ کے طالب علم نے کالج انتظامیہ کے سلوک سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ شیکھر نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ انسپکٹر میاں پور مسٹر پرشوتم کے مطابق شیکھر انٹر سال دوم کا طالب علم تھا اورکے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن وینکٹ کا بیٹا تھا جو پوری ضلع اڑیسہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ شیکھر کو گذشتہ کالج کے اسسٹنٹ پرنسپل نے طلب کیا تھا اور اس کے ساتھی کو بھی طلب کرتے ہوئے انہیں تاکید کی تھی اور ان کے والدین کو طلب کرتے ہوئے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیکھر نے خودکشی کرلی ۔