مسلم نوجوانوں نے صبر کا مظاہرہ کیا ، پولیس کا معقول بندوبست
کاغذ نگر ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاغذ نگر مستقر میں آج 31 مارچ کے روز ہنومان جینتی کے موقع پر آر ایس ایس ، وشوا ہندو واہنی اور بی جے پی پارٹی قائدین اور نوجوانوں کی جانب سے سرسلک کالونی رام مندر سے ہندو واہنی جلوس اور موٹر سیکل ریالی کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس ہندوواہنی اور آر ایس ایس اور بی جے پی ریالی و جلوس کی قیادت بی جے پی پارٹی اسٹیٹ رکن ڈاکٹر سرینواس اور تلگو دیشم پارٹی ضلع صدر اور آر ایس ایس قائدین نے انجام دی ۔ ریالی اور جلوس کاغذ نگر کے مختلف علاقوں ، پولیس اسٹیشن کالونی ، ایس پی ایم کرکٹ میدان ، راجیو گاندھی چوراستہ ، سیاست چوک ، پٹرول پمپ سے ہوتے ہوئے اور آتش بازی اور شر انگیزی نعروں کے ساتھ اور پولیس کی موجودگی میں رام مندر بنانے سے متعلق نعرے بازی کے ذریعہ ترشول پہاڑ کے مندر کے احاطہ میں جلوس و ریالی کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مسلم نوجوانوں نے بڑی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکولرازم کو تازہ رکھا ۔ ڈی ایس پی پی سمبھیا کی نگرانی میں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔ مسلم اقلیتوں کے ہندوؤں بھائیوں کو واٹر پیاکٹس مفت میں فراہم کی ۔۔