کاغذ نگر میں پانی کی شدید قلت

کاغذ نگر ۔18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں سرپور پیپر ملز کا انتظامیہ ، ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کو پیداواگو ندی کا پانی سربراہ کرتی تھی لیکن فیاکٹری بند ہوکر تقریباً 8 ماہ کا عرصہ ہوچکا اور فیاکٹری کے انتظامیہ نے ریلوے کالونی اور ریلوے اسٹیشن کو پینے کی سربراہی مسدود کردی تب ریلوے حکام نے خود چار عدد بورویل کی تنصیب کرلی جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف و اکناف کے محلے کے کنویں سوکھ گئے اور محکمہ بلدیہ پینے کا پانی کبھی تین دن اور کبھی چار دن میں سربراہ کررہا ہے جو ناکافی ہے، عوام کو موسم گرما کے پیش نظر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دور دراز کے مقامات سے پانی لانا پڑرہا ہے۔ محکمہ بلدیہ پانی کے ٹینکرس بھی سربراہ کرنے سے قاصر ہے۔ پانی کے ٹینکرس آتے ہی مرد و خواتین ٹینکر پر ٹوٹ پڑ رہے ہیں، بالخصوص میونسپل وارڈ نمبر 8 اور 9 میں رہنے والے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مذکورہ میونسپل وارڈس کے عوام نہایت ہی غریب ہونے کی وجہ بورویل کی تنصیب بھی نہیں کرسکتے، اس لئے مزید دو بورویل کی تنصیب کی فی الوقت شدید ضرورت ہے۔ محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں سے عوام کی اپیل ہے کہ مذکورہ میونسپل وارڈس میں پانی کی موثر سربراہی کے اقدامات کریں اور غریب عوام کو سہولت پہونچائیں۔