کاغذ نگر میں عید الاضحی خشو ع و خضوع کے ساتھ منائی گئی

کاغذ نگر۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں عیدالاضحی نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ منائی گئی۔ قدیم عید گاہ میں مسجد ناصر کے خطیب و امام حافظ محمد کبرالدین صابری، جدید عیدگاہ میں مسجد مجتبیٰ کے امام و خطیب مولانا محمد شوکت رضا، مسجد عرفان میں حافظ و قاری سید امین الدین احمد ملک صابری، قدیم جامع مسجد میں حافظ و قاری مولانا احمد مبین قاسمی، مسجد عامرہ میں حافظ محمد مقبول حسین، مسجد ابرار میں مولانا محمد جمال الدین مظاہری، مسجد کوثر میں حافظ و قاری محمد عمر بن محمد حاجی، مسجد قریش میں حافظ اکبر محی الدین اور مسجد انصار میں مفتی عبدالسلام خان نے نماز عید پڑھائی۔ عیدگاہ کمیٹی کے اراکین نے محکمہ بلدیہ اور محکمہ پولیس کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور، مسٹر کاویٹی سمیا سابق رکن اسمبلی سرپور، جناب محمد رضی حیدر نائب صدر مہا جنا سوشلسٹ پارٹی اور مسٹر راوی سرینواس ڈسٹرکٹ وائس پریسیڈنٹ تلگو دیشم پارٹی نے قدیم عیدگاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ مسٹر چکرورتی ڈی ایس پی کاغذ نگر کی نگرانی میں پولیس کا معقول انتظام تھا۔