کاغذ نگر میونسپل وارڈس میں 154 امیدوار

کاغذ نگر 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر و الیکشن آفیسر کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر میں میونسپل الیکشن میں حصہ لینے والے کل 154 امیدوار ہیں۔ کانگریس پارٹی کے 28 امیدوار، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے 28 امیدوار، تلگودیشم پارٹی کے 18 امیداور، بہو جنا سماج پارٹی کے 3 امیدوار، سی پی ایم کے 3 امیدوار، بھاریتہ جنتا پارٹی کے 7 امیدوار، مجلس کے 8 امیدوار، ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا واحد امیدوار شامل ہیں جبکہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے چار مسلم امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے اور کانگریس پارٹی کی جانب سے آٹھ مسلم امیدواروں کو شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔