کاغذنگر کے 172 دیہاتوں میں پٹہ پاس بکس کی تقسیم

کاغذنگر ۔ 13 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر ریونیو ڈیویژن کے 7 منڈلوں ‘ کوٹار منڈل ‘ بجور منڈل ‘ سرپور ٹاؤن منڈل‘ دمیں گاؤں ‘ مانے پلی منڈل ‘ کاغذنگر منڈل اور پنچک پیٹ منڈلوں کے تقریباً 172 گاؤں میں 48765 پٹہ داروں میں 49632 چیکس کے ذریعہ 595500390 کروڑ کے بجٹ کے ذریعہ چیکس کی تقسیم کی جاری ہیں ۔ یہ بات کاغذنگر ریونیو ڈیویژن آفیسر راجیش بابو نے مقامی اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ اور 10مئی تا 18 مئی تک تقریباً تمام گاوں میں تمام پٹہ داروں میں ریتو بندو چیکس کی تقسیم کر دی جائیگی ۔