کاغدنگر /30 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کا 131 ویں یوم تاسیس پروگرام کاغذنگر میں منایا گیا ۔ اس موقع پر جناب محمد عبدالشکیل جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ عادل آباد نے راجیو گاندھی چوک پر راجیو گاندھی کے مجسمے پر پھول مالا ڈالی اور مسٹر ایس گنپتی سابقہ ضلع پریشد چیرمین نے قومی پرچم لہرایا ۔ کشمیر میں کاغذنگر کے ایک فوجی کی موت پر دو منٹ کی خاموشی بھی منائی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر ایس گنپتی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی خدمات کا تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر جناب شیخ دستگیر سابقہ صدرنشین بلدیہ جناب جامی میاں میونسپل کونسلر ، جناب محمد آصف سابقہ سکریٹری لاری اونرس اسوسی ایشن جناب بشیر احمد صدر یوتھ کانگریس ، جناب عابد اور جناب عمران کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین و اراکین موجود تھے ۔