کاشی ناتھ بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے صدر منتخب

بیدر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ڈسٹرکٹ اسو سی ایشن کے لئے نئے عہدیداروں کے انتخابات کل منعقد ہوئے ۔ مسٹر کے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوئے جملہ 754 ارکان میں 556 نے ووٹ کا استعمال کیا۔ کاشی ناتھ نے 380 ووٹ حاصل کئے جبکہ ہنمنت رائے سندول کو 82 اور سنجیوریڈی کو 55 ووٹ حاصل ہوئے ۔2 نائب صدر عہدوں پر کیرتی نے 354 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئیں۔ نائب صدر کے دوسرے عہدے پر شرنپا ویجناتھ نے 172 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ جنرل سکریٹری عہدہ پر شہوگ نپا سوامی نے 309 حاصل کر کے منتخب ہوئے اور بابو راو اور سکریٹری منتخب ہوئے ۔