حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجہ میں 9سالہ کمسن روڈ نمبر 14 بنجارہ ہلز میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کار جس کا نمبر AP31CG-3999 ہے نے درگا پرساد ساکن روڈ نمبر 2بنجارہ ہلز کو آج صبح ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں درگا پرساد شدید زخمی ہوگیا اور اسے کیر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کمسن کے والد چندر کمار نے پولیس بنجارہ ہلز میں ایک شکایت درج کروائی جس پر ایک مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔