حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میاں بیوی میں چھوٹی سی بات پر بحث و تکرار شوہر کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ میڈپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ ملکارجن جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملکارجن ایسٹ ماریڈپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی بیوی اس کو چھوڑکر اپنے مائیکیچلی گئی تھی ۔ ملکارجن اور اس کی بیوی اکثر روزانہ بحث و تکرارکرتے اور آپس میںجھگڑتے تھے اور ان جھگڑوں سے تنگ آکر اس شخص کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ملکارجن نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔