کار ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) ساتھی کی پسند سے شادی کروانا ایک ساتھی کیلئے خودکشی کا سبب بن گیا ۔ مادھاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ وینکٹیش نے جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکٹیش ویکر سیکشن کالونی خانہ پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس نے گذشتہ روز اس کے ساتھی وینکٹیش کی شادی اس کی محبوبہ سواتی سے کروائی تھی اور یہ شادی ان کی طبقاتی شادی تھی ۔ جس سے سواتی رشتہ دار شدید ناراض اور برہم تھے اور ایک رشتہ دار شادی میں اہم رول ادا کرنے والے وینکٹیش کو مبینہ طور پر دھمکا رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مادھا پور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔