کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سات افراد زخمی

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ پداعنبر پیٹ میں ایک تیز رفتار کار اور موٹر سایئکل میں تصادم سے 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک موٹر کار جس کی رفتار کافی تیز تھی عبداللہ پور میٹ سے حیات نگر کی جانب آرہی تھی کہ راموجی فلم سٹی کے قریب اس کار نے موٹر سایئکل کو ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب کار میں سوار 5 افراد اور موٹر سایئکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔