نیویارک۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )سیزن کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن کے مردوں کیکوارٹرفائنل میں اسپین کے پابلو کارینوبوستا نے بھی پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ انہوں نے ارجنٹینا کے ڈیئگو شراوٹزمین کو 6-4 6-4 6-2 سے راست سٹوں میں شکست دی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں کامیابی اپنے نام کرلی۔ بوستا نے میچ میں 30 ونرس لگائے اور انہوں نے ابھی تک ایک بھی سٹ گنوایا نہیں ہے ۔اسپین کے کھلاڑی کے سامنے سیمی فائنل میں اب جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کا چیلنج ہوگا۔یو ایس اوپن کے دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں فیڈرر، نڈال اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے مقابلے ہنوز باقی ہیں۔