کارڈن سرچ کے دوران روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ کے 300پولیس ملازمین نے ایک روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا ۔ یہ کوئی چونکا دینے والا یا پھر حیرت ناک واقعہ نہیں بلکہ روڈی شیٹرکو کارڈن سرچ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کارڈن سرچ آپریشن میں 300 پولیس ملازمین شریک تھے جو ملکاجگیری کے علاقہ میں انجام دیا گیا ۔ گزشتہ روز کے اس آپریشن کی نگرانی ڈی سی پی ملکاجگیری نے کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آپریشن میں تین غیر ضمانتی وارنٹ ، گیارہ مشتبہ افراد کے علاوہ 2 چار پہیوں بالی گاڑیاں، 5 آٹوز ، 10موٹرسائیکلس ضبط اور روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔