کارپوریٹ بیڈمینٹن ٹورنمنٹ کا آج آغاز

حیدرآباد۔7ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)حیدرآباد کے نٹ پلے ادارہ کی جانب سے پرکاش پڈوکون اسپورٹس مینجمنٹ کے اشتراک سے 8 اور9 ستمبر کو مادھاپور کے گیمس پوائنٹ میں بیڈ منٹن چمپئین شپ کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ انفرادی اور ٹیم کے زمروں میں کھیلا جائے گا ۔انفرادی زمرہ میں منس اور ویمنس سنگلز،ڈبلزاور مسکڈ ڈبلزہوں گے ۔ اس ناک آوٹ ٹورنمنٹ ہ اانفرادری زمرہ کے مقابلے مردوں کے +35،مردوں کے +45اور مردوں کے +45ڈبلز مقابلے بھی ہوں گے ۔ٹیم زمرے میں زیادہ سے زیادہ 6 اور کم از کم 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم شرکت کرے گی جس میں 2 ڈبلز اور ایک سنگلز زمرے کے مقابلے ہوں گے۔انفرادی زمرے میں 200 کھلاڑی اور ٹیم زمرے میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔