حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ سری دیوی جو چٹھیوں کا کاروبار کرتی تھی ۔ سری کرشنا نگر سرور نگر علاقہ کے ساکن راج چندر ریڈی کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون چٹھیوں کا کاروبار کرتی تھی اور اس کو کافی نقصان ہوا تھا ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔