کابل ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ نے آج کابل میں عراقی سفارت خانہ کو نشانہ بنایا۔ خودکش بمبار نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکہ سے اڑالیا، جس کے بعد تین بندوق بردار عمارت میں گھس گئے۔ اس کے نتیجہ میں افغان سیکوریٹی فورسس کے ساتھ تقریباً 4 گھنٹے لڑائی جاری رہی ۔ آخر کار حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملہ میں عراقی سفارت خانہ کے دو افغان ملازمین ہلاک اور تین پولیس عہدیدار زخمی ہوئے۔ آئی ایس نے اس حملہ کی ذ مہ داری قبول کرتے ہوئے 7 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔