کابل، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قومی خفیہ ایجنسی ہیڈکوارٹر کیمپس میں آج ایک خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پبلک ہیلتھ کی وزارت کے ترجمان اسماعیل کاؤسي نے بتایا کہ خفیہ ایجنسی کیمپس کے دروازے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے تین لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔دولت اسلامیہ نے اس خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ خودکش حملہ کے مقام پر کئی ایمبولنس بھی موجود ہیں جو نعشوں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کررہی ہیں کیونکہ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے زخمیوں کی تعداد تین بتائی ہے۔