کیپ ٹاؤن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وین پارنیل کے زخمی ہونے کے سبب جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے سے محروم ہوگئے جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر کائل ایبٹ کو طلب کیاگیا ہے۔جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال فروری میں پاکستان کیخلاف واحد ٹسٹ میں کائل ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا تھا جس میں فاسٹ بولر نے 29رنز کے عوض7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ دریں اثناء آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کو شکست دینے میں کامیاب ہوگے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے پہلا اور جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹسٹ اپنے نام کیا ہے اور تیسرے ٹسٹ میں دونوں ہی ٹیمیں کامیابی کیلئے کوشاں ہوں گی تاکہ سیریز اپنے نام 2-1 سے کی جاسکے ۔
جنوبی افریقہ کے دورہ سری لنکا کا اعلان
جوہانسبرگ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کی توثیق کردی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سری لنکا کا دورہ ملتوی کردیا تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ مقابلے منعقد شدنی تھے لیکن اب جنوبی افریقہ نے سری لنکا کا دورہ کرنے کی توثیق کردی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے بموجب ٹیم جولائی میں سری لنکاکا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹسٹ، تین ونڈے مقابلے کھیلے جائیں گے۔