ڈی ویلیرس فلم میٹرکس کے ہیرو : اسٹین

ہوبارٹ ۔ 6 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے بموجب ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیرس کو بیٹنگ کرتا دیکھنا بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ ہالی ووڈ کی فلم میٹرکس کے ہیرو’نیو ؤ ‘کو پردے پر دیکھنا ہے ۔ یاد رہے کہ فلم میٹرکس میں نیوؤ کا کردار اداکار کینو ریویز نے ادا کیا ہے اور یہ ایسا کردار ہے جو کمپیوٹر کے ذریعہ ایک سوپر میان کی تیاری اور اس کے ذریعہ منفی کرداروں کا خاتمہ ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 66 گیندوں میں 162 رنز کی اننگز کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹین نے کہاکہ اس اننگز کے دوران ڈی ویلیرس کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہم میٹرکس فلم کے ہیرو نیوؤ کو پردے پر دیکھ رہیں ہو ۔ اسٹین نے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ کے بولر ڈی ویلیرس کو آؤٹ کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ۔