شمس آباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ڈی سی ایم کی ٹکر سے ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے سدھاکر 38 سالہ ساکن کاٹے دھن اپنی بائیک پر اس کے دوست سرینواس کے ہمراہ کتور جارہا تھا کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سدھاکر کو مردہ قرار دیا ۔