ڈی ای او محبوب نگر کو زائدذمہ داری

محبوب نگر 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کی زائد ذمہ داری ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر راجا رام کو سونپنے کے احکامات ضلع کلکٹر جی ڈی پریہ درشنی نے جاری کئے۔ چندرا موہن ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کا تبادلہ عمل میں آیا تھا جبکہ نئے ڈی ای او کی حیثیت سے راجیش کو مقرر کیا گیا۔ تاہم اُنھوں نے جائزہ حاصل نہیں کیا۔ دریں اثناء محترمہ کسوما کماری پراجکٹ آفیسر سروا سکھشا ابھیان کو ان کے متعلقہ محکمہ کو واپس کردیا گیا اور ان کی ذمہ داری ڈی ای او کے حوالے کرنے کیلئے ریاستی پراجکٹ ڈائرکٹر سروا سکھشا ابھیان نے احکامات صادر کئے تھے لیکن نئے ڈی ای او کے جائزہ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے اس کی ذمہ داری بھی ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کے سپرد کردی گئی ہے۔