ڈی ایم کے کے سینئر قائد کے گھر پر انکم ٹیکس دھاوے

چینائی ؍ ویلور۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے ہفتہ کو ڈی ایم کے کے سینئر قائد دورانی دوگن کی ویلور رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔ انہیں شبہ تھا کہ مروگن انتخابی سرگرمیوں میں غیرمحسوب دولت کا استعمال کررہے ہیں۔ ان کی رہائش گاہوں سے انکم ٹیکس عہدیداروں نے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپئے نقد ضبط کئے۔ اس وقت ایک بڑے ڈرامے کا مشاہدہ کیا گیا جب ڈی ایم کے کے قانونی سیل نے انکم ٹیکس محکمہ کی الیکشن مصارف پر نظر رکھنے والی ٹیم کو ضلع نگران کار ادارے اور فلائنگ اسکواڈ کو ’’وارنٹ‘‘ کے بغیر تلاش لینے سے روکنے کی کوشش کی لیکن بعدازاں سینئر ٹیکس آفیسروں نے تلاشی کے وارنٹ کیساتھ دھاوا کیا۔