نارائن پیٹ 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان نارائن پیٹ کا ایک نمائندہ وفد جس میں مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر،سرفراز حسین انصاری کانگریس قائد محمد ظہیر الدین سماجی کارکن، روف حسام الدین ریاستی سکریٹری اسٹیٹ مسٹرمہیش اردو ٹیچرس اسو سی ایشن سوٹا، محمد قطب الدین دین شامل تھے۔ ڈی ایس پی مسٹر مہیش سے ملاقات کر کے نارائن پیٹ ڈیویژن کے ڈی ایس پی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نارائن پیٹ میں امن و امان کے قیام میں بھر پور تعاون کا وعدہ کیا ۔ مسلمانان نارائن پیٹ میں امن و امان کے قیام میں بھر پور تعاون کا وعدہ کیا ۔ مسلمانان نارائن پیٹ کے وفد نے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مزید ایک رورل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے ۔ٹریفک کی بڑھیت ہوئی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کہا گیا۔
شرپسند عناصر اور نقص امن کے ذمہ دار افراد کے خلاف پولیس آہنی پنجہ استعمال کرے تا کہ شرپسندوں کے عزائم ناکام ہوسکے۔ ایک ہفتہ قبل نارائن پیٹ میں پیش آئے واقعہ جس میں محمد اقبال حسام الدین کو حادثہ میں زخمی کرنے والے طوفان گاڑی کے ڈرائیور نے کرناٹک کے مقام شاہ پور کے پاس زندہ حالت میں سڑک پر پھینک دیا تھا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسٹر مہیش ڈی ایس پی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات عمل میں لاکر خاطی کے خلاف ضروری کارروائی کی بات کہی۔ مسلمانان نارائن پیٹ کے وفد نے کہا کہ امن و انصاف کے قیام کیلئے وہ ہمیشہ آگے رہیںگے ۔ مسٹر مہیش ڈی ایس پی نے بتایا کہ امن و امان کا قیام ان کی پہلی ترجیح ہے۔ شہر کے دانشوروں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ نارائن پیٹ ڈیویژن کو پرامن علاقہ میں تبدیل کرنے کیلئے عوام میں شعور پیدا کریں۔