ڈی ایس سی کے اعلان کا مطالبہ

ظہیرآباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) ظہیرآباد میدک ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن کے عہدیداران مسرس محمد غوث الدین غوری ، گورے میاں سکندر ، ڈاکٹر سید غوث الدین ، محمد مشیر الدین ، محبوب غوری ، محمد عبدالجبار ، محمد قاسم علی ، سید شاہ رحمت اللہ قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں ریاست تلنگانہ کے 9 اضلاع میں اردو زبان کو دوسری زبان کے درجہ کا اعلان اور ایس ایس سی جماعت دہم میں تلگو زبان کے کامیابی کیلئے 20 نشانات کے بحالی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ جناب چندرشیکھر راو چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور ڈی ایس سی کیلئے ضلع میدک میں 231 اردو جائیداوں کی تفصیلات روانہ کی گئی ہیں جبکہ 2009 ء کے مطابق 359 جائیدادوں کی منظوری کی نشاندہی کی گئی حکومت تلنگانہ سے پرامید ہیں کہ جلد سے جلد ڈی ایس سی کا اعلان ہوگا ۔ اعلان ہونے تک اکیڈیمک انسٹرکٹرس کام کریں ۔