محمد علی شبیر کی جانب سے رقمی امداد ، پولیس کیس درج کرکے مصروف تحقیقات
کاماریڈی ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کاماریڈی کے راما ریڈی منڈل کے موضع انا رام کی سپیرجا نامی لڑکی نے ٹی ٹی سی امتحانات میں نشانات کی کمی کے باعث اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سپیرجا گریجویشن کے بعد ٹی ٹی سی کا امتحان پاس کی تھی اور حکومت کی جانب سے منعقدہ ڈی ایس سی امتحان بھی تحریر کی تھی اور ڈی ایس سی میں نشانات کی کمی کے باعث ملازمت نہ ملنے کا واضح ہوجانے پر سپیرجا نے اپنے والدین کو تحریر لکھتے ہوئے مکان میں کل شام پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اطلاع کے ملتے ہی بڑے پیمانے پر رشتہ دار ، دوست احباب جمع ہوکر پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ کاماریڈی منتقل کیا اس بات کی اطلاع ملنے پر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر سرکاری دواخانہ پہنچ کر سپیرجا کے افراد خاندان سے ملاقات کی اس کی والدہ نے بتایا کہ ان کے شوہر قرضوں کے بوجھ کے باعث خلیج ملازمت حاصل کرنے کیلئے دبئی گئے ہوئے ہیں جبکہ اس کے بھائی بھی دبئی میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے گیا ہو اتھا اوور اسٹے ہونے کی وجہ سے اسے پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے دبئی کی جیل میں محرو س ہے سپیرجا انتہائی ذہین تھی اور اعلیٰ نشانات سے کامیاب ہوا کرتی تھی لیکن ڈی ایس سی میں نشانات کمی کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے جبکہ یہ پانچ سال سے ملازمت کیلئے انتظار کررہی تھی اور ملازمت کے حاصل ہونے تک شادی نہ کرنے کا بھی ارکان خاندان کے سامنے واضح کردیا تھا اور ملازمت حاصل نہ ہونے پر خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی اور ایک تحریر بھی لکھتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ۔ اطلا ع کے ملتے ہی قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے دواخانہ پہنچ کر اس کی والدہ سے بات چیت کی اور آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے 10 ہزار روپئے مالی امداد کیا ۔ اس موقع پر اس کی والدہ نے شبیر علی کوبتایا کہ ملازمت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ہی اس کی لڑکی خودکشی کی ہے جس پر مسٹر شبیر علی نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور اس کی موت کے ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے اس کی موت سے حکومت کو نیند سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور آنکھ کھول کر دیکھے کہ دیہی سطح پر کیا ہورہا ہے ۔پولیس بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ پولیس راماریڈی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔