ڈی آر ڈی او میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) میں سینئیر ٹکنیکل اسسٹنٹ ، ایڈمنسٹریشن اینڈ آلائیڈ سنٹر کیڈر اور ٹیکنیشن کی 899 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں سینئیر ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی 419 جائیدادیں ( آٹو موبائیل / کیمیکل / میکانیکل / الیکٹریکل / انسٹرومنٹیشن / سیول انجینئرنگ کے علاوہ فزیکس / کیمسٹری میتھامیٹکس / میکرو بیالوجی / ریڈیالوجی ) ، ایڈمنسٹریشن اینڈ آلائیڈ سنٹر کیڈر 245 جائیدادیں ( پرسنل اسسٹنٹ / ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ / اسٹور اسسٹنٹ / کلرک ، وہیکل آپریٹر ) اور ٹیکنیکل 235 جائیدادیں (بک بائنڈنگ / کارپنٹر / COPA / ڈرافسمین ( میکانیکل ) / DTP آپریٹر / الیکٹریشن / ٹرنر / ویلڈر / فٹر / اسٹیل میٹل ورکرس /میکانک ڈیزل ) ہیں ۔ امیدواروں کا انتخاب DRDO Entry Test 2014 امتحان میں کامیابی کے ذریعہ ہوگا ۔ امیدوار کی عمر 17 اکٹوبر 2014 کو 18 تا 27 ، 18 تا 28 ، اور 18 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت گریجویٹ (BSc) / متعلقہ سبجکٹ میں ڈپلوما انجینئرنگ / 10 کلاس پاس کے علاوہ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی / میٹرک / 12 ویں کلاس پاس ہونی چاہئے ۔ امتحانی فیس UR/OBC کے لیے 50 روپئے کو آن لائن یا پوسٹل آرڈر کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا ۔ جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین / خواتین کو کوئی فیس نہیں ہے ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اکٹوبر ہے ۔ اس کا تحریری امتحان یکم فروری 2015 کو منعقد ہوگا ۔ تفصیلات ویب سائٹ drdo.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔