ساؤ پولو 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے فٹبال گریٹ ڈیگو میراڈونا کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں برازیلی شائقین کے گروپ میں پھنسنے کے بعد بچالیا گیا ہے ۔ مقامی اخبار نے کہا کہ میراڈونا افتتاحی میچ میں اپنی نشست ڈھونڈنے میں ناکام رہے تھے اور وہ برازیلی شائقین میں پھنس گئے ۔ وہاں سے انہیں تعمیری کمپنی کی ملازم نے نکالا اور وی آئی پی باکس میں منتقل کیا ۔ وہاں بھی مقامی شائقین تھے اور انہوں نے میراڈونا کی پسندیدہ ٹیم کے تعلق سے سوال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برازیل کے حامی ہیں۔درمیان میں انہوں نے برازیل کے دفاع پر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ۔