کریم نگر ۔ 13؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر جیوتی نگر کے متوطن ایک جوڑے کشٹیا اور اس کی بیوی گذشتہ سال مارچ 28 کو سرسلہ میں رہائش پذیر اپنے لڑکے کے پاس جا کر تقریباً 9 بجے رات کریم نگر بس سے اتر کر مسجد جعفری گیتا بھون کے پاس سے رکشہ سے گھر پہنچ گئے ۔ مکان میں داخل ہونے کے بعد رکشہ میں تقریباً دیڑھ لاکھ روپئے 5 تولے سونے کا زیور اور دو موبائیل فونس اور صحت یابی کا ایک مشن بھول گئے ۔ بعدازاں کافی تلاش کی لیکن نہ ملنے پر کریم نگر سی سی ایس پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔ پولیس کمشنر وی جی کملاسن نے عصری آلات ‘ سی سی کیمروں کے فوٹیج سے اس رکشہ راں کا پتہ چلایا ۔ اور تمام اشیاء رکشہ راں سے حاصل کرلی ۔ اور ضعیف غریب میاں بیوی کو کملاسن ریڈی نے طلب کر کے انہیں واپس دے دیا ‘ جس پر انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس موقع پر سی سی ایس ‘ اے سی بی سرینواس ‘ انسپکٹر کرن اے ایس آئی ویریا کانسٹبل سریندرپال ‘ شریف اور سرینواس موجود تھے ۔