کورٹلہ /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ کے متوطن پی راجیش 27 سالہ جن کی ڈینگو بخار سے موت واقع ہوئی ہے ۔ ان کے نعش کے ساتھ ان کے ارکان خاندان کانگریس آئی قائدین نے بروز منگل شدید احتجاج کیا اور بخار سے کورٹلہ کے عوام کی حفاظت کرنے کا مطالبہ کیا ۔ منگل کے دن صبح راجیش کی نعش کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لیکر جارہے تھے قومی مشاہرہ کے قریب کانگریس کونسلرس ، مسٹر کنڈرا راجو ایم ناگا بھوشنم کانگریس آئی قائدین جی سرینواس سدگرو پی لکشمی راجم احتجاج پر اتر آئے اور مجلس بلدیہ کے عہدیداروں اور محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا ۔ مسٹر راجو نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 20 افراد بخار سے مرچکے ہیں ۔ لیکن عہدیادروں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے ۔ مسٹر جی راجو کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں اور بلدیہ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار برائے نام طبی کیمپ منعقد کرتے ہوئے کورٹلہ میں ڈینگو بخار نہیں ہے کہکر ڈی ایم ایچ او جھوٹی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ راجیش کی ڈینگو سے ہی موت واقع ہوئی ہے کہکر ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی رپورٹ دکھلائی ۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی ۔ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی تحصیلدار مسٹر مدھو ، مسٹر مہیش گوڑ سرکل انسپکٹر آف پولیس نے احتجاجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں احتجاج ختم کرنے کی ترغیب دی ۔ آر ڈی او جگتیال نے فون پر مناسب اقدامات کرنے کے تیقن دئے جانے پر احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔