ڈینٹسٹ کی خودکشی

حیدرآباد یکم اگست ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں ہاوزنگ بورڈ کے علاقہ میں ایک ڈینٹسٹ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پروالیکا جو پرگتی نگر میں رہتی تھی اس خاتون نے کل رات خودکشی کرلی۔ پروالیکا ،اور نرنجن کی شادی 8 ماہ قبل ہوئی اور میاں بیوی میں تناو چل رہا تھا تاہم اس ڈینٹسٹ خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔