مارگو ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ناقابل تسخیر دہلی ڈیناموس بیرونی میدان پر پہلی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ جیسا کہ کل وہ پہلی کامیابی کے تعاقب میں موجود فٹبال کلب گوا سے مقابلہ کرے گی۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے میں دہلی کو سبقت حاصل ہے جیسا کہ اس نے ایک کامیابی اور 3 مقابلوں کو ڈرا کیا ہے۔