ڈیمپو کیخلاف موہن بگان کامیاب

کولکتہ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موہن بگان نے آج یہاں کھیلے گئے آئی لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں سابق چمپینس ڈیمپو ک2-0 سے شکست دے دی، بالخصوص دوسرے نصف میں سخت مقابلے کے بعد ملنے والی اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کو لیگ کے ٹیبل پر پہلے مقام کی حامل بنگلورو فٹبال کلب پر ایک پوائنٹ کی سبقت برابر کرنے کا موقع فراہم ہوگیا۔دھنا چندرا نے پہلا ا ور بلونت سنگھ نے دوسرا گول بنایا۔ کھیل کے دوران ڈیمپو کے کارلوس اور موہن بگان کے شہناز سنگھ کے درمیان لڑائی ہوگئی۔