مڑگاؤں 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) ڈیمپو اسپورٹس کلب نے 2014-15 ء کے لئے کوسٹاریکا کے مڈ فیلڈر کارلوس ہرنانڈیز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے ایک سمجھوتہ کرلیا ہے۔ ہرنانڈیز فی الحال کوسٹاریکن پریمیئر لیگ میں اپنے مقامی کلب کاٹاجینا کے لئے کھیل رہے ہیں۔ وہ فیڈریشن کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ توقع ہے کہ 15 جنوری کو ڈیمپو اسپورٹس کلب میں شامل ہوجائیں گے۔ ہرنانڈیز کے سمجھوتہ کے ساتھ ہی ڈیمپو نے 4 بیرونی کھلاڑیوں کے ساتھ سمجھوتہ مکمل کرلیا ہے جن میں آسٹریلیا کے ٹالگے اوزبی ، افغانستان کے کپتان ہارون امیری بھی شامل ہیں۔