ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کی تردید

پشاور۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر پرویز خٹک کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بن گیا اور اس جعلی اکاونٹ سے ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے سے ٹویٹ کیا گیا جس پر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔پرویز خٹک کے جعلی ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کے حوالے پیش کی گئی ہے۔ اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا میں کھل بلی مچ گئی جس پر ڈیرن سیمی نے بھی فوری طور پر شہریت دینے پر شکریہ ادا کیا لیکن اس ٹویٹ پر خیبرپختونخوا حکومت نے فوری طور پر تردید کی۔ ترجمان کے پی حکومت مشتاق غنی کے بموجب خیبر پختونخوا کے چیف منٹسر نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہیکہ شہریت دینا وفاق کا کام ہے ہمارا نہیں۔

 

کوشل سلوا کو صحت کے حوالے سے کلین چٹ
کولمبو۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی بیٹسمین کوشل سلوا کو ان کی صحت کے حوالے سے کلین چٹ مل گئی اور انہیں اسپتال سے بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔ اتوار کو کوشل کے سر پر چوٹ کے بعد غنودگی کی کیفیت میں مبتلا ہونے کے سبب احتیاطی طور پر کولمبو کے ایک اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم اسکین کے بعد علم ہوا کہ انہیں کسی سنگین زخم کا سامنا نہیں ہے۔ سری لنکائی ٹیم انتظامیہ کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے بدستور دستیاب ہوں گے۔ ٹیم منیجر چریتھ سینانائیکے نے کہا ہے کہ کوشل سلوا کو اسپتال سے چھٹی کے ساتھ ہی صحت کے حوالے سے کلین چٹ مل گئی ہے۔