کریم نگر /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈیجیٹل پراجکٹس کے ذریعہ تدریسی عمل سے طلباء میں اکتسابی میں فروغ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کیا ۔ کلکٹر میٹنگ ہال میں Save the Children عالمی سطح میں حقوق اطفال اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے سعی کر رہے سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈیجیٹل پراجکٹس کے تقسیم کے پروگرام کی ضلع کلکٹر نے صدارت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عصری تدریسی طریقہ کار میں ٹیکنیکل معلومات کو جوڑکر اسکول کے طلباء کو پراجکٹر کے ذریعہ تدریس سے طلباء کو مضمون کو سمجھنے آسانی ہوگی ۔ Save the Children Society ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و ٹریننگ و ضلع اقلیتی تحقیقی و تربیتی ادارہ کے زیر اہتمام گذشتہ تین سال سے تدریس کی جارہی ہے ۔ موجودہ طور پر تماپور ماناکنڈور منڈلوں کے 20 اسکولوں کو ڈیجیٹل پراجکٹرس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ طلباء کو اسباق ڈیجیٹل پراجکٹر کے ذریعہ تدریس کرنے پر اکستابی عمل میںفروغ ہوکر بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔ جن اسکولوں کو پراجکٹرس سربراہ کئے جارہے ہیں ان اسکولوں کو کمپیوٹرس یو پی ایس بھی دئے جائیں گے ۔ اس موقع پر متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ مارٹس کو ضلع کلکٹر نے پراجکٹرس حوالے کیا ۔ اس پروگرام میں سیو دی چلڈرن سوسائٹی کے جنرل منیجر الکاسنگھ ضلع مہتمم تعلیمات ایس سرینواس چاری ، ہیڈ ماسٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔