ڈگ وجئے سنگھ پر بلڈر سے رقم کے حصول کا الزام کانگریس نے بی جے پی کے الزام کی سختی سے تردید کردی

بھوپال ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کی برسراقتدار بی جے پی نے کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ پر ایک مقامی بلڈر سے اُس پر غیر مستحقہ مہربانی کرنے کیلئے بشرطیکہ ان کی پارٹی ریاست میں برسراقتدار آجائے ‘ کروڑوں روپئے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ‘ تاہم کانگریس نے اس الزام کی سختی سے تردید کردی ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ریاستی بی جے پی صدر نندکمار سنگھ چوہان نے کل شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 160صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کئے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ انکم ٹیکس اپیلیڈ ٹریبونل اور بھاری رقم کی ڈگ وجئے سنگھ کو ادائیگی کا ثبوت ان صفحات میں موجود ہیں ۔ ردعمل معلوم کرنے کیلئے ڈگ وجئے سنگھ سے ربط پیدا نہیں ہوسکا ۔ تاہم ان کی پارٹی کانگریس نے اس الزام کی سختی سے تردید کردی ۔