پٹنہ25 جون (سیاست ڈاٹ کام )صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج کہا کہ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی ڈگری ممکن ہے کہ جعلی ہو لیکن وہ جعلی نہیں ہے ۔ آخر ڈگریوں سے حاصل ہی کیا ہوتا ہے ۔ سمرتی ایک حقیقت ہے ‘ایک عورت ہے اس نے مقبول عام ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے اور میرا بے حد احترام کرتی ہے ۔
دو مملکتی حل کی تائید میںکمی
یروشلم25 جون (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل ۔فلسطینی سروے میں جو آج شائع کیا گیا ہے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین میں تنازعہ کے دو مملکتی حل کی تائید میں کمی ہوتی جارہی ہے ۔گذشتہ سال 56 فیصد فلسطینی تائید میں تھے لیکن اب صرف 51 فیصد ہیں ۔ 43 فیصد اسرائیلی دو مملکتی حل کی تائید میں ہے جو گذشتہ سال 53 فیصد تھے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کی تائید میں کمی ہوگئی ہے ۔