ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد

جگتیال ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس قائد محمد عقیل الدین نے سعودی عربیہ سے واپسی پر ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے قیام اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ ان کی حج کو روانگی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے اقدامات کرنے ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی کی ۔ بعدازاں یم پی کریم نگر ونود سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔