شمس آباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی جدہ ایر پورٹ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رباط کا مسئلہ جو گزشتہ تین سال سے چل رہا تھا سعودی حکومت سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل جنرل ایس ایم مبارک اور ناظر رابط حسین محمد شریف سے بات چیت کی گئی جو کامیاب ہوئی۔ 600عازمین حج کیلئے قیام کی منظوری مل گئی ہے جس کی قرعہ اندازی 22اور 23مئی کو حج ہاوز نامپلی میں کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے موقع پر حسین محمد شریف بھی حج ہاوز نامپلی میں موجود رہیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی سعودی عرب سے واپسی پر محمد اعظم علی ، ظہور الدین، عبدالمقیت چندا، محمد ربانی، محمد شریف، سید غوث، مرزا عبید علی، شہاب الدین وغیرہ نے شاندار استقبال کیا اور رباط کے مسئلہ کو حل کرنے پر ڈپٹی چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی۔
کوہیر منڈل میں 914دیپم گیس
کنکشن منظور
کوہیر۔/13مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر اسٹوین نیل منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر کوہیر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کو جملہ 5 ہزار نئے دیپم گیاس کنکشن کی منظوری ہوئی ہے جس میں کوہیر منڈل کو 914کنکشنس دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت کے بعد کوہیر منڈل صدر نشین اور اراکین منڈل پرجا پریشد اور سرپنچوں سے مشاورت کے پروگرام کے بعد ہر ایک گرام پنچایت کو عددی اعتبار سے الاٹ کیا جائے گا۔