ڈپٹی چیف انسپکٹر فیکٹریز گنگادھر ریڈی کے خسرو کے مکان پر اے سی پی کا دھاوا

نظام آباد :28؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے سی بی کے عہدیداروں نے رنگاریڈی ضلع کے ڈپٹی چیف انسپکٹر فیکٹریز گنگادھر ریڈی کے خسر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تحقیقات کی۔ واضح رہے کہ گنگادھر آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کی شکایت ملنے پر اے سی بی کے عہدیداروں نے نظام آباد ، میدک ، عادل آبادمیں بیک وقت میں دھاوے کیا ۔ ڈپٹی چیف انسپکٹر گنگادھر ریڈی کے خسر کا مکان نظام آباد میں ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے ساتھ نظام آباد میں بھی اے سی بی ڈی ایس پی نریندرریڈی کی قیادت میں ونائیک نگر میں واقع ان کے خسر سائی ریڈی کے مکان پر دھاوا کرنے پر کئی ڈاکومنٹس حاصل ہوئے گنگاریڈی کے ساس اور خسر کے نام پر بے نامی جائیداد کے ڈاکومنٹس برآمد کیا ۔ گنگادھر ریڈی کا ونائیک میں مکان ہونے کے باوجود بھی کرایہ کے مکان میں رہنے اور بینک لاکر میں20 تولہ کے سونے کے زیورات کو بھی برآمد کیا ۔ گنگادھر ریڈی اپنے خسر سائی ریڈی اور نسبتی برادروں کے ہمراہ کنسٹراکشن کے تعمیری کاموں کو بھی انجام دیتے ہوئے مکانوں خرید و فروخت کے کاروبار وں کو بھی اپنے نسبتی برادروں کے ذریعہ انجام دینے کا تحقیقات میں پتہ چلا ۔ واضح رہے کہ رنگاریڈی ضلع کے اسی محکمہ سے تعلق رکھنے والے وینکنا نامی کے بے نامی جائیدادوں کے بارے میں حال ہی میں اے سی بی کے عہدیداروں نے تحقیقات کی تھی اور بڑے پیمانے پر بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا تھا ۔