محبوب نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر شریمتی جی ڈی پریہ درشنی نے ہفہت کے دن محکمہ مال کے 26 سینئیر اسسٹنٹس کو ڈپٹی تحصیلدار کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ انہوں نے ضلع کے 14 ڈپٹی تحصیلداروں کے تبادلے جات کے احکامات ھبی جاری کردئے ۔ سینئیر اسسٹنٹس جو ایک عرصہ سے ترقی کے منتظر تھے ان احکامات سے ان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔