ڈپٹی انجنیئر بلدیہ بودھن واسدیو ریڈی کا تبادلہ

بودھن ۔ /4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ بودھن کے ڈپٹی انجنیئر مسٹر واسدیو ریڈی کا کاماریڈی بلدیہ کو تبادلہ عمل میں آیا ۔ گزشتہ موسم گرما سے قبل بلال تالاب ذخیرہ آب میں محفوظ پینے کا پانی ذخیرہ کرنے میں ناکام ہونے اور کونسل کی منظوری کے بغیر من مانی طور پر گتہ داروں کے بلس پاس کرنے کا مسٹر ریڈی پر ارکان بلدیہ الزام عائد کررہے تھے ۔ تقریباً ایک سال سے ارکان بلدیہ اور ڈپٹی انجنیئر کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا ۔ بلدیہ اجلاس میں ڈپٹی انجنیئر کا تبادلہ کردینے کیلئے ارکان بلدیہ نے قرارداد منظور کی تھی ۔ ڈائرکٹر ان چیف پبلک ہیلت تلنگانہ نے مسٹر واسدیو ریڈی کی جگہ مسٹر شوانند کو اسسٹنٹ انجنیئر کو ڈپٹی انجنیئر بلدیہ بودھن کی زائد ذمہ داری سونپی ۔