ڈوپنگ مقدمہ میں ڈاکٹر کو قید کی سزا

سیان (فرانس)۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق سائیکلنگ میڈیکل ایڈوائزر برنارڈ سیانز کوڈوپنگ نیٹ ورک کا حصہ ثابت ہونے پر 9 ماہ کی سزا سنا دی گئی۔برنارڈ سیانز ’ ڈاکٹر میبوز ‘ کے فرضی نام سے بھی مشہور تھے، انھیں 2014 بھی ڈوپنگ میں ملوث رہنے پر 2 برس جیل کی سزا ہوئی جو 20 ماہ کیلیے معطل رکھی گئی تھی، وہ اس سے قبل ہارس ڈوپنگ میں بھی 3 ہزار جرمانے کی سزا پا چکے ہیں۔74 سالہ ڈاکٹرصرف700 یورو ماہانہ پینشن پانے کے باوجود عالیشان طرز زندگی اختیار کئے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ برنارڈ سیانز کو 6 ماہ جیل میں رہنا اور 20 ہزار یورو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

ہندوستان کو 10 میڈلس
نئی دہلی ۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام آسٹریلیا میں رواں کامن ویلتھ ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے تیسرے دن ہندوستان نے 3 گولڈ میڈلس کے ہمراہ مجموعی طور پر 10 میڈلس حاصل کرلئے ہیں۔ایم راجہ،دیپک لاتھراور ایرا دیکشیتا نے ہندوستان کے لئے گول میڈلس حاصل کئے۔