حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) ڈنڈیگل پولیس نے کٹہ میسما تالاب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 تا 25 سال نامعلوم شخص کی نعش تالاب میں کے کنارے دستیاب ہونے پر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈنڈیگل پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔